Thursday, May 9, 2024

دھونی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کیلئے مقبوضہ وادی پہنچ گئے

دھونی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کیلئے مقبوضہ وادی پہنچ گئے
August 4, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) کرکٹ کے ذریعے محبت امن پھیلانے کا دعویٰ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلےباز ایم ایس  دھونی کا ضمیر نجانے کہاں سوگیا، اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ رکھنے والے دھونی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کیلئےمقبوضہ وادی پہنچ گئے،عرفان پٹھان کو کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیدیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیفٹیننٹ  کرنل مہندرا سنگھ دھونی کی انتہا پسندی آشکار ،مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کیلئے وادی جنت نظیر پہنچ گئے،انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کھیلنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی کو ترجیح دی۔ بھارتی فوج کے اعزازی لیفٹیننٹ کرنل ایم ایس دھونی اس وقت 106پیراٹروپربٹالین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کی ڈیوٹی دے رہے ہیں،جس کا کام نہتے کشمیریوں کی آبادیوں کا محاصرہ کرنا اورانہیں ظلم وتشدد کا نشانہ بنانا ہے  ۔ ادھرجموں کشمیر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور  مینٹور  فاسٹ باؤلرعرفان پٹھان اور 100دیگر کرکٹرز کو فوری طور پر مقبوضہ وادی سے نکل جانے کا حکم دیدیا گیاہے۔