Friday, April 19, 2024

دھونس دھمکیوں سے وفاداریاں تبدیل نہیں کروائی جاسکتیں : ایم کیو ایم رہنما

دھونس دھمکیوں سے وفاداریاں تبدیل نہیں کروائی جاسکتیں : ایم کیو ایم رہنما
May 18, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ دھونس دھمکیوں سے وفاداریاں تبدیل نہیں کروائی جاسکتی ہیں ۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں ایم کیو ایم کو چھوڑنے والے قائد کے بغیر صفر ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں  ایم کیو ایم کے تحت جنرل ورکرز اجلاس لال قلعہ گراونڈ عزیز آباد میں ہوا  ۔ ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ دھونس دھمکیوں سے وفاداریاں تبدیل نہیں کروائی جاسکتی ہیں ۔ کارکنان ذمہ داران سمیت تمام رہنما قربانیاں دے رہے ہیں ۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں ایم کیو ایم کو چھوڑنے والے قائد کے بغیر صفر ہیں ۔  جب پاکستان  کی تاریخ  لکھی جا ئے کی اس میں ایم کیو ایم کے کارکنان کا ذکر ضرور لکھا جا ئے گا  ۔