Saturday, April 20, 2024

دھند کے باعث سکول وین اور کوسٹر آپس میں ٹکرا گئیں

دھند کے باعث سکول وین اور کوسٹر آپس میں ٹکرا گئیں
March 3, 2015
حافظ آباد (نائنٹی ٹو نیوز) حافظ آباد میں نواحی قصبہ کالیکی کے قریب شدید دھند کے باعث سکول وین اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں سکول وین کا ڈرئیور اور ایک طالب علم شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو ٹیچرز سمیت پانچ طالبات زخمی ہو گئیں، زخمی طالبات اور ٹیچرز کو مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔ کوٹ سرور کی طرف سے سکول وین کالیکی آ رہی تھی کہ سامنے سے آتی ہوئی تیز رفتار کوچ وین سے ٹکرا گئی جس سے پانچ بچے زخمی ہو گئے جن میں عتیقہ، عروج، امہ فروا، حبیرہ،روبی اور دو ٹیچرز شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ سکول وین کا ڈرائیور اور ایک طالب علم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد میں داخل کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوسٹر کے ڈرائیور آفتاب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔