Sunday, May 5, 2024

دھمکیاں دینے والا بھارت ، پاکستان کی منتوں پر اتر آیا

دھمکیاں دینے والا بھارت ، پاکستان کی منتوں پر اتر آیا
May 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) دھمکیاں دینے والا بھارت ، پاکستان کی منتوں پر اتر آیا، پاک فوج سے توپ خانے کا استعمال بند کرنے کی درخواست کردی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ کشیدگی میں کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا، 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 فوجی مارے گئے، بھارتی فوج کو گن پوزیشن بھی بدلنا پڑی، پاکستان نے دو بھارتی جہاز بھی گرائے تھے۔

پاکستان ائیرفورس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پلوامہ ڈرامہ کا ڈراپ سین ہونے کو  ہے ،  بھارت کی عالمی سبکی  کا سلسلہ جاری ہے ۔  تمام جھوٹ بے نقاب  ہوتے جا رہے ہیں ۔  پاکستان کیساتھ عسکری، سفارتی، میڈیا اور سیاسی محاذ پر مکمل شکست کھانے کے بعد اصل حقائق کی جانب لوٹ رہا ہے ۔ اور تو اور اب دھمکیاں دینے والا بھارت منتوں پر اتر آیا ہے جس نے پاکستان سے آرٹلری فائر فوری طور پر بند کرنے کی استدعا کی ہے۔

بھارتی طیارے جے ایف تھنڈر سے گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

جیسے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے بالکل ویسے ہی سرجیکل سٹرائیک، بالاکوٹ حملے، 350 ہلاکتوں، ایف سولہ گرانے، پاکستان پر بھارتی ہیلی کاپٹر گرانے اور مسعود اظہر کو پلوامہ واقعہ میں ملوث کرنے کا جھوٹا دعوے دار بھارت  بے نقاب ہو رہاہے ۔

نریندر مودی نے مگ 21 طیارے گرنے کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا

بھارت جھوٹ کو بذریعہ میڈیا چیخ چیخ کر سچ ثابت کرنے کی سر توڑ کاوشیں کرتا رہا  ،  وقت کیساتھ بھارت کا ہر جھوٹ نہ صرف بے نقاب ہوا بلکہ بھارتی فورسز اب آہوں اور سسکیوں کیساتھ پاکستان کی قدم بوسی پر اتر آئی ہیں ۔ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت، پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دیتا رہا ، 26 فروری کو ایل او سی سے دراندازی کی بھارتی کوشش پر پاکستانی شاہینوں کا جواب بالکل تیار تھا کہ بھارتی فضائیہ درختوں پر گولہ بارود گرا کر دم دبا کر بھاگ گئی اور اسے فتح قرار دیا ۔

بھارت نے تارے زمین پر ، ہم نے طیارے زمین پر بنائی ، فیاض الحسن چوہان

لیکن پھر 27 فروری کو بھارت کی چیخیں نکلیں اور چیخنے والے انڈین میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ،  پاک فضائیہ اپنی حدود سے ایل او سی کے اس پار 6 اہداف پر کہر بن کر ٹوٹی۔ 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ زندہ پکڑا، بوکھلاہٹ میں بھارت نے اپنا ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مار گرایا جبکہ پاک آرمی نے بھارتی فورسز کو اتنا مہلک جواب دیا کہ بھارت اب بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ ذرائع کے مطابق صرف 28 فروری کو پاک فوج کی مہلک آرٹلری فائر کے بعد 34 بھارتی فوجی ہلاک، بیشتر چوکیاں اور اسٹریٹیجک گن پوزیشنز تباہ ہو چکیں۔

رافیل طیارے کی شمولیت سے بھی بھارت کو پاکستان پر برتری نہیں ملے گی

بھارت کو اپنی گن پوزیشنز تک تبدیل کرنا پڑیں،  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت عالمی سبکی، سو جوتے اور سو پیاز کھانے کے بعد سے خائف ہے اور پاک فوج سے فوری طور پر توپخانہ فائر بندی کی درخواست کر رہا ہے۔ یہ دشمن کی نئی چال یا شکست تسلیم کرنے کی جانب قدم ہو سکتا ہے۔