Thursday, April 18, 2024

دھماکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے اسپتال پہنچی

دھماکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے اسپتال پہنچی
May 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) داتا دربار کے باہر دھماکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے میو اسپتال پہنچی ۔ ٹی وی چینلز پر شہریوں سے زخمیوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل کے بعد شہریوں کی ایک بڑی تعداد خون کے عطیات دینے میو ہسپتال میں پہنچی ۔ علاوہ ازیں شہر کے دیگر ہسپتالوں میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور آنے والے تمام افراد کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔ دوسری جانب حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ کے عقیدت مندوں نے  خود کش دھماکہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب  دیتے ہوئے نماز ظہر باجماعت ادا کی ۔ دھماکے کے بعد اطلاع ملنے کے بعد سب سے پہلے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور داتا دربار پہنچے ، جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر داتا دربار، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف،اور ڈائریکٹر فنانس اوقاف بالترتیب وہاں آئے ۔ [caption id="attachment_222721" align="alignnone" width="500"]‏ نماز ظہر باجماعت ادا کی ‏ ‏ نماز ظہر باجماعت ادا کی ‏[/caption] اسی اثناء میں صوبائی وزیر اوقاف بھی وہاں آ گئے ، جنہوں نے داتا دربار کمپلیکس کا مکمل دورہ کرنے کے بعد سیکورٹی اداروں کے سربراہان اور ضلعی حکام کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں باور کرایا کہ نماز ظہر کے لئے جامع مسجد داتا دربار ہر صورت کھولی جائے گی ۔ بم دھماکہ کے ٹھیک چار گھنٹے بعد مرد و خواتین زائرین کے لئے ایک سے زائد گیٹ کھول دئیے ۔ جس کے سبب عقیدت مندوں نے نماز ظہر با جماعت ادا کی ۔ جس میں خود وزیر اوقاف سمیت محکمہ کے افسران بھی شریک ہوئے ۔