Sunday, September 8, 2024

'دھماکے کی آواز تین کلومیٹر تک سنی گئی '

'دھماکے کی آواز تین کلومیٹر تک سنی گئی '
March 27, 2016
لاہور (92نیوز) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آٹھ سے دس کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز تین کلومیٹر تک سنی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی جلد شدید متاثر ہوئی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کا منظر پیدا ہو گیا۔ لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔ کئی لوگوں نے زخمیوں کو موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر بھی اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتالوں میں پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا گیٹ نمبر ایک پر جھولوں کے قریب ہوا۔ اتوار کی چھٹی اور ایسٹر کی وجہ سے پارک میں معمول سے زیادہ رش تھا۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ کئی افراد کچلے جانے سے بھی زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔