Saturday, May 18, 2024

دھرنے کے دوران ایس ایس پی تشدد کیس، عمران کان شامل تفتیش ہو گئے

دھرنے کے دوران ایس ایس پی تشدد کیس، عمران کان شامل تفتیش ہو گئے
December 6, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ۔ عمران خان تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 منٹ کے لئے پیش ہوئے ۔ تحریری بیان دیا اور واپس چلے گئے۔
عمران خان نے تفتیشی آفیسر انیس اکبر کو تحریری بیان تھمایا اور واپس چلے گئے ۔ عمران خان نے تحریری بیان میں اپنے اوپر لگے الزام کو مسترد کیا ہے۔
عدالت نے عمران خان کو تھانے میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی کل سماعت ہوگی ۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی کے دھرنا کے دوران کارکنوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تو اس موقع پر ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت اس کیس میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے ۔