Saturday, April 20, 2024

دھرنے کے باعث کے پی کے کیلئے وقت نہیں ملا :عمران خان کا اعتراف

دھرنے کے باعث کے پی کے کیلئے وقت نہیں ملا :عمران خان کا اعتراف
July 22, 2015
پشاور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا کہ دھرنے کے باعث انہیں خیبرپختونخوا کےلئے وقت نہیں ملا،سانحہ آرمی پبلک سکول کو نہیں بھولیں گے، شہید بچوں کو نشان حیدر دلانے کےلئے وفاق سے بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پشاور پہنچے اور آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں تقریب میں شرکت کی۔ عمران خان اپنی اہلیہ ریہام خان اور جہانگیرترین کے ہمراہ شہداء کے والدین سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ ناقابل فراموش ہے،بچےعظیم قربانی دے کر بڑی تبدیلی لائے۔ وزیراعلٰی ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے اعتراف کیا کہ دھرنے کی مصروفیت کے باعث خیبرپختونخوا کو وقت نہیں دے سکے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہرسال 16 دسمبر کوشہداء آرمی پبلک سکول کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جبکہ شہید بچوں کو نشان حیدر دلانے کےلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائےگا۔