Friday, April 26, 2024

دھرنے والوں کو کھلی چھٹی‘ جو کرنا ہے کر لیں : وزیراعظم نوازشریف

دھرنے والوں کو کھلی چھٹی‘ جو کرنا ہے کر لیں : وزیراعظم نوازشریف
September 24, 2016
لندن (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف جنرل اسمبلی میں طوفانی خطاب کے بعد لندن پہنچے تو نیوز پریس کانفرنس میں کشمیر کاز کے ساتھ ساتھ دھرنے والوں کی بھی خبر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد نواز شریف لندن پہنچے تو نیوز کانفرنس میں مشن کشمیر کے ساتھ ساتھ سیاست پر سوال ہوا تو کہتے ہیں دھرنے والوں کو کھلی چھٹی جو کرنا ہے کریں۔ رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ ساتھ ہی مشورہ دے ڈالا کہ ملکی ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ایسے میں کسی کو بھی اس ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔