Thursday, April 18, 2024

دھرنے سے نمٹنے کیخلاف مسلم لیگ ن پنجاب میں بھی دراڑیں پڑ گئیں

دھرنے سے نمٹنے کیخلاف مسلم لیگ ن پنجاب میں بھی دراڑیں پڑ گئیں
November 27, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) دھرنے سے نمٹنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب میں بھی دراڑیں پڑ گئیں اور صوبائی اسمبلی کے بیس سے زائد ارکان حکومت سے منحرف ہونے کیلئے تیار ہو گئے۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ غلام نظام الدین دھرنے سے نمٹنے کے معاملے پر حکومتی پالیسی پر برہم ہو گئے اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
غلام نظام الدین نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے بیس سے زائد ارکان بھی رانا ثنا اللہ کے وزارت سے استعفے کے مطالبے کے حامی ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کےاستعفے کیلئے متحرک ارکان صوبائی حکومت کیلئے کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہیں۔
دوسری طرف خواجہ حمید الدین سیالوی نے بھی رانا ثنا اللہ کے قادیانیوں کے حق میں بیان پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ زاہد حامد کے ساتھ ساتھ رانا ثنا اللہ کو بھی نکالنا ہو گا۔