Thursday, April 18, 2024

دھرنوں سے ملک کانقصان ہوا ،عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے: نثار کھوڑو

دھرنوں سے ملک کانقصان ہوا ،عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے: نثار کھوڑو
July 23, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ  نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دھرنے کے باعث ملک کو نقصان ہوا۔ اگر جوڈیشل رپورٹ عمران خان کے منافی ہے تو اسے قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق نثار کھوڑو نے یہ بات سندھ اسمبلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دھرنوں سے  پاک چین اکنامک کوریڈور پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا ان  کا کہنا تھا کہ  عمران خان کالا باغ ڈیم  کی تعمیر کی بات کرکے اسمبلیوں کی توہین کر رہے ہیں  کیوں کہ اسمبلیوں نے کالاباغ ڈیم کو متفقہ طور  نہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا،سندھ میں سیلاب کی صورت حال پر کہا کہ سندھ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیئے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں۔ متعلقہ اداروں میں چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کا پانی منگل ، بدھ تک 5 سے 6 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ 5 لاکھ کیوسک پانی ابھی گدو سے سکھر کی جانب رواں دواں ہے۔ پشتوں پر 46 جگہوں پر حساس ہےجہاں نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  سن 2010 میں 12 سے 13 لاکھ کیوسک پانی بہہ چکا ہے۔ سندھ میں بندوں  اور پشتوں کی حالت 2010 کے بعد بہتر کی گئی ہے۔