Friday, April 19, 2024

دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچا ، پاک چین راہداری سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا : اسحاق ڈار

دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچا ، پاک چین راہداری سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا : اسحاق ڈار
May 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہےپاک چین اقتصادی راہداری سے ملک  معاشی طور پر مستحکم ہو گادھرنوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ نیشنل انکم سپورٹ بجٹ فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا، مستحقین کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچائی جائے گی جبکہ رواں بجٹ میں نیشنل انکم سپورٹ کےلئے پچانوے ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اسحاق ڈارکا کہنا تھا  کہ دو ہزار بارہ  میں عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو معاشی طور پر ناکام قرار دے رہے تھے لیکن اب یہی ادارےپاکستان کی معیشت کو مستحکم قراردے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین منصوبوں سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں  کھل جائیں گی،اقتصادی راہداری سے ملکی معیشت  مستحکم ہو گی اور ملک کو معاشی فروغ ملے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنوں نے ملک کی معیشت کو کافی نقصان پہنچایاحکومت عام آدمی کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتی ہےمعاشی حکمت عملی طویل مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔