Thursday, April 25, 2024

دھرنا کئی لوگوں کیلئے عارضی روزگار کا وسیلہ بن گیا

دھرنا کئی لوگوں کیلئے عارضی روزگار کا وسیلہ بن گیا
November 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) آزادی مارچ اور دھرنا  کئی لوگوں کیلئے عارضی روزگار کا وسیلہ بھی بن گیا، کئی لوگوں نے چنا چاٹ، سموسے، فروٹ چاٹ اور دیگر کھانوں کے ٹھیلے لگالئے، دھرنا فوڈ اسٹریٹ کا منظر پیش کرنے لگا۔ دہی بڑے، فروٹ چاٹ، ناریل، بریانی، نان روٹی، چپس، نمکو اور جانے کیا کیا اسلام آباد کے پشاور موڑ  دھرنے کے قریب موجود ہیں جہاں طرح طرح کے کھابے چل رہے ہیں ، ایک طرف چٹوروں کی موجیں تو دوسری طرف عارضی روزگار والوں کی چاندی ہو گئی ہے ۔ دھرنے کے شرکاء بھی عارضی فروٹ اسٹریٹ کے قیام پر خوش ہیں، لوگوں کا کہنا ہے سارا دن بیٹھنے اور گھومنے پھرنے کے سوا کوئی کام تو ہوتا ہی نہیں اس لئے ان اسٹالز کا چکر ہی لگالیتے ہیں۔ مارچ کسی کیلئے رحمت تو کسی کیلئے زحمت،راستوں کی بندش سے شہر اقتدار کا کاروباری حلقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے لیکن دھرنے کے مقام پر تو روزگار کی ایک نئی راہ کھل گئی۔ ایک طرف جہاں حکومت اور شہر اقتدار کے شہری چاہتے ہیں دھرنا جلد از جلد ختم ہوجائے وہیں عارضی روزگار ملنے والے دھرنے کے طویل ہونے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔