Wednesday, May 8, 2024

دھرنا پلس کی کال واپس لینے پر سیاسی رہنماوں کا ملا جلا ردعمل

دھرنا پلس کی کال واپس لینے پر سیاسی رہنماوں کا ملا جلا ردعمل
November 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز)پاناما لیکس پر عدالتی  فیصلے  اور دھرنا پلس کی کال واپس لینے کے اعلان پر لیگی رہنماؤں  نے  خوشی کا اظہار  کیا اور اسے اپنی فتح قرار دیا ہےسوشل میڈیا پر کئی رہنماؤں نے کپتان پر خوب طنز کے تیر برسائے ۔ تفصیلات کےمطابق کپتان نے احتجاج کو   یوم  تشکر  میں  بدلنے کااعلان کیا  تو لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر  دوڑ  گئی اور وہ اسے اپنی فتح  قرار دیتے رہے۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف  نے ٹویٹ میں  کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا ہے وزیراعظم   نے یہ  تجویز   کئی مہینے پہلے ہی   دی تھی ۔ دوسرے ٹویٹ میں مریم نواز  لکھا  کہ اللہ تعالی سب سے بڑے منصوبہ ساز  ہیں۔ انہوں  نے نام لئے بغیر کپتان پر تنقید   کرتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کی عزتیں اچھالنے سے عزت  ملتی ہے نہ ہی سازشیں کرنےسے کبھی کامیابی   حاصل ہوتی  ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف  نے بھی کپتان پر  خوب  گولہ باری  کی۔ انہوں نے اپنے طنزیہ  ٹویٹ میں عمران خان کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کیا اور پھر شعر لکھا کیا اتنے ہی جری تھے حریفان آفتاب چمکی ذرا سی دھوپ تو کمروں میں آگئے۔ دوسری طرف   زعیم قادری نے بھی  عمران خان کو خوب   آڑے  ہاتھوں لیا  ترجمان  پنجاب  حکومت نے  کہا کہ  ان کے بنائے ٹی او آر پر اپنا مقدمہ لڑیں گے۔ زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ہر  فیصلہ قبول ہو گا اور کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا ۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  مزید کوئی احتجاج کرنے سے پہلے  وہ  عدالتی  فیصلے کا انتظار کریں۔