Thursday, March 28, 2024

دھرنا سیاست کی برائی عمران خان نے پیداکی، اس کا گناہ انہیں ملتارہے گا، رانا ثناء اللہ

دھرنا سیاست کی برائی عمران خان نے پیداکی، اس کا گناہ انہیں ملتارہے گا، رانا ثناء اللہ
November 19, 2017

فیصل آباف (92 نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست کی برائی عمران خان نے پیدا کی ہے اب ہر دھرنے کا گناہ انہیں بھی جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں مظاہرین سے مزاکرات کی کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے آج بریک تھرو ہو جائے گا۔

الائیڈ اسپتال میں نیورو یونٹ کے انتہائی نگہداشت وارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء کا کہنا تھا دھرنا ناموس رسالت کیلئے ہے،حکومت مفاہمت سے معاملہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راجہ ظفر الحق انکوائری رپورٹ آج دھرنا کمیٹی سے شیئر کر رہے ہیں امید ہے آج بریک تھرو ہو جائے گا، وزیر خزانہ کے استعفے سے متعلق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ آئیند ایک دو روز میں کر لیا جائے گا۔  

اس سے قبل الائیڈ اسپتال میں رانا ثناء اللہ کی آمد شاہانہ پروٹوکول کے باعث مریضوں اور لواحقین کے لیے باعث زحمت بنی رہی، اسپتال انتظامیہ نے ان ڈور وارڈز میں داخلے کے گیٹ بند کر دیئے۔ جبکہ دوسری جانب افتتاحی تختی پر لگا پردہ بھی وزیر قانون کا پروٹوکول برداشت نہ کر سکا۔