Tuesday, April 16, 2024

دھرنا دینے والے شوق پورا کرلیں، کچھ نہیں ہوگا، علامہ خادم حسین رضوی

دھرنا دینے والے شوق پورا کرلیں، کچھ نہیں ہوگا، علامہ خادم حسین رضوی
January 16, 2018

کراچی (92 نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کہتے ہیں کہ دھرنا دینے والے شوق پورا کرلیں، کچھ نہیں ہوگا۔ جو جہاں جانا چاہتا ہے جائے، بس قوم کا لوٹا ہوا مال واپس کردے۔

کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ لٹیرے جہاں جانا چاہتے ہیں، جائیں، بس قوم کا لوٹا ہوا مال واپس کردیں۔

انہوں نے دھرنے والوں کو بھی مفید مشورہ دیدیا۔ کہتے ہیں دھرنا نہ دیں، اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کچھ کرنا ہے تو مودی اور ٹرمپ کو للکاریں۔

علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ آٹھ لاشیں اٹھانےاور بارہ ہزار شیل کھانے والے صرف دین کیلئے بیٹھے تھے، کسی کے کہنے پر نہیں۔