Thursday, April 25, 2024

دھرنا ختم کرنے کی عدالتی ڈیڈ لائن ختم، حکومت نے آپریشن 24 گھنٹے کیلئے مؤخرکردیا

دھرنا ختم کرنے کی عدالتی ڈیڈ لائن ختم، حکومت نے آپریشن 24 گھنٹے کیلئے مؤخرکردیا
November 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) فیض آباد چوک میں بیٹھے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا جبکہ عدالت کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن بھی ختم ہوگئی۔ جس کے بعد آپریشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ پولیس اور ایف سی کے تازہ دم دستے، بکتر بند گاڑیاں اور ایمبولیسز بھی پہنچ گئیں۔

دوسری طرف وزیرداخلہ احسن اقبال کی ایک بار پھر مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانے کی کوشش سامنے آگئی ہے اور انتظامیہ کو آپریشن چوبیس گھنٹے کیلئے مؤخر کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ انہوں نے مذہبی رہنماؤں اور مشائخ کرام سے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا قانونی تقاضا ہے، تحفظ ختم نبوت قانون میں قیامت تک کوئی تبدیلی نہیں لا سکے گا، تاہم اب دھرنے کا کوئی جواز نہیں، ضد کا انجام جشن عید میلادالنبیﷺ کے ماحول کو کشیدہ کرے گا۔