Thursday, April 25, 2024

دھرنا اور مارچ سیاسی سرگرمی ہے، فوج کا کچھ لینا دینا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

دھرنا اور مارچ سیاسی سرگرمی ہے، فوج کا کچھ لینا دینا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
November 6, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دھرنا اور مارچ سیاسی سرگرمی ہے اور فوج کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ غیر جانبدار ادارہ ہے۔ منتخب حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے 2014 کے دھرنے میں بھی فوج نے حکومت وقت کا ساتھ دیا۔ الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔ الیکشن کے کسی مرحلے میں شمولیت فوج کی خواہش نہیں ہوتی۔ فوج اس وقت آتی ہے جب بلایا جاتا ہے۔ فوج کو آئینی کردار ادا کرنے کا کہا جاتا ہے تو اس پر عمل ہوتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ میڈیا کا کچھ دن سے کشمیر کے بجائے مارچ پر فوکس ہے۔ مسئلہ کشمیر سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ میجر جنرل آصف غفور بولے کہ ایل او سی پر روزانہ فائرنگ ہو رہی ہے۔ پاک فوج کشمیر کا مقدمہ 70 سال سے ایل او سی پر لڑ رہی ہے۔ کشمیر کا مقدمہ 70 سال سے چل رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر فوج یا کوئی اور ادارہ سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ کرتارپورراہداری کا مسئلہ کشمیر سے تعلق نہیں بنتا۔ بھارت سے آنے والے یاتری صرف کرتارپور تک محدود رہیں گے۔ درشن کرکے سکھ یاتری اسی دن واپس جائیں گے۔ پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سکھ یاتریوں کی پاکستان میں انٹری قانون کے مطابق ہو گی۔