Saturday, April 20, 2024

دھرنا آپریشن کی لائیو کوریج روکنے کیلئے بند کی گئی نجی چینلز کی نشریات بحال

دھرنا آپریشن کی لائیو کوریج روکنے کیلئے بند کی گئی نجی چینلز کی نشریات بحال
November 26, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) دھرنا آپریشن کی لائیو کوریج روکنے کیلئے بند کی گئی نجی چینلز کی نشریات دوسرے روز بحال کردی گئیں ۔
پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو گائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئیں ۔
ذرائع کے مطابق نشریات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تجویز پر بحال کی گئیں۔
پیمرا سے حکم جاری ہونے کے کچھ ہی دیر میں تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کر دی گئیں ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے بعد پیمرا نے تمام نجی چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔
نجی چینلز کی نشریات ہی نہیں سوشل میڈیا سروسز بھی بند کر دی گئی تھیں ۔ جس کے باعث پاکستان میں پراکسی اور وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کیا جا رہا تھا۔ تاہم وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں اتفاق ہونے پر پیمرا نے نشریات بحالی کا حکم جاری کیا ۔