Monday, May 13, 2024

دھرتی پر قربان ہونیوالے ہیرو ہیں ، بلاول ، بلاول دہری سیاست کر رہے ہیں ، فواد

دھرتی پر قربان ہونیوالے ہیرو ہیں ، بلاول ، بلاول دہری سیاست کر رہے ہیں ، فواد
June 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے  شمالی وزیرستان میں شر پسند عناصر کے حملے میں شہید ہونیوالے سپاہی امل کو خراج عقیدت پیش کی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  دھرتی پر قربان ہونے والےہیرو ہیں،پیپلزپارٹی دہشت گردی کیخلاف فوج کے ساتھ ہے۔ دوسری جانب فواد چودھری نے بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان حملے کی مذمت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے چیک پوسٹ حملے کی حمایت کی تھی ، اب مذمت کرکے دہری سیاست کر رہے ہیں ۔ بلاول بھٹونے جواب دیا محسن داوڑ اور علی وزیر دہشت گرد نہیں،ارکان اسمبلی ہیں۔