Saturday, April 27, 2024

دھاندلی کےشواہد دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی : عبدالحفیظ پیرزادہ

 دھاندلی کےشواہد دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی : عبدالحفیظ پیرزادہ
June 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)انکوائری کمیشن میں تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کے شواہد دینا ان کی نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی قانون اور طریقہ کار کے مطابق الیکشن نہ ہونا دھاندلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے،کہتے ہیں انکوائری کمیشن نے آئندہ نسلوں کے مفاد میں جمہوریت کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہواجس میں اوگرا کرپشن کیس کے ملزم توقیر صادق نے فریق بننے کی درخواست کمیشن میں پیش کی اور موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے شواہد موجود ہیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے یہ کہہ کر درخواست لینے سے انکارکر دیا کہ شواہد جمع کرانے کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے، اب دلائل کا آغاز ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے حتمی دلائل میں کہا کہ انتخابات میں منظم دھاندلی کا منصوبہ نون لیگ نے بنایا،سب سے اہم  معاملہ اضافی بیلٹ پیپرز کا ہے،ریٹرننگ افسروں کو یہ اختیار نہیں تھا،قانون اور طریقہ کار کے مطابق الیکشن نہ ہونا دھاندلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  انکوائری کمیشن نے آئندہ نسلوں کے مفاد میں جمہوریت کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔