Tuesday, April 23, 2024

دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں، فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے: سراج الحق

دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں، فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے: سراج الحق
April 30, 2015
لاہور (92نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے پاس عام انتخابات 2013ءمیں دھاندلی کے ثبوت اور شواہد موجود ہیں جو ہم دلیل کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کو پیش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے متعلق فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں سے جلدازجلد بلدیاتی الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں ہونیوالی حالیہ بارشوں میں حکومت کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا موقف تھا کہ ہمیں آفت کے وقت ایک دوسرے کاساتھ دینا چاہئے نہ کہ طعنے کسے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو کےخلاف جماعت اسلامی نے موثر جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کو یوم حساب بنانے کےلئے عوام کو باشعور بنایا جائے۔