Thursday, April 25, 2024

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن نہ بناتو کارروائی نہیں چلنے دینگے ، شہبازشریف

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن نہ بناتو کارروائی نہیں چلنے دینگے ، شہبازشریف
September 8, 2018
لاہور( 92 نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ اگر دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن نہ بنا تو کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ شہبازشریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کی ، انہوں نے عمران خان کو دھاندلی کی پیداوارقراردیتے ہوئے پارلیمانی کمیشن کامطالبہ کردیا اور کہا کہ  جب تک کمیشن نہیں بنتا کارروائی کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے، بھاشاڈیم کے لئے فنڈز کی ضرورت نہیں سرمایہ کارخود آئیں گے۔ مسلم لیگ ن کےصدراورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ عمران خان عوام کےووٹوں نہیں دھاندلی کی پیداوار ہیں، عمران خان وعدے کے مطابق دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بااختیارپارلیمانی کمیشن بنائیں،  کمیشن نہ بننے تک کارروائی آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدرکاکہناتھا  کہ نوازشریف نے ڈیم کی تعمیرکے لئے 122 ارب روپے رکھے تھے ، بھاشاڈیم کے سول ورک کےلئے پیسے ضرور اکٹھےکریں لیکن مشینری کیلئےغیر ملکی سرمایہ کاری کروائیں ۔ پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف نے گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں اورلوڈشیڈنگ میں اضافے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔