Thursday, April 25, 2024

دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے، نتیجہ قبول کریں گے: عمران خان

دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے، نتیجہ قبول کریں گے: عمران خان
April 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے جو بھی نتیجہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں انیس سو ستتر سےہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ دوہزار تیرہ میں منظم دھاندلی ہوئی اور نتائج تبدیل کئے گئےوزیر اعظم نواز شریف نے خود ہری پورمیں دھاندلی کی بات کی۔ عمران خان نے کہا کہ اکیلی تحریک انصاف دھاندلی کی بات نہیں کرتی بلکہ 21 جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کی بات کی ہے،آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہےپہلی مرتبہ لوگوں کو پتہ چلے گا کہ کن طریقوں سے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن پر مکمل اعتماد ہے اور اس کے فیصلے قبول کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرکے سمت کاتعین کیاہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات سے صرف انہیں نہیں بلکہ پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا انہیں اللہ پریقین ہے کہ دو ہزار پندرہ الیکشن کا سال ہے۔