Friday, April 19, 2024

دھاندلی کی تحقیق کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں کل تین گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے

دھاندلی کی تحقیق کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں کل تین گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے
May 17, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)2013 کے عام الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن میں کل پیر کو  تین گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بلڈنگ میں انکوائری کمیشن چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں کل بھی  تحقیقات جاری رکھے گا۔ گزشتہ سماعت میں کمیشن کی جانب سے جن افراد کی بطور گواہ طلبی کے لیے سمن جاری کیے گئے تھے ان میں پرنٹنگ کارپوریشن کراچی کے مظفر چانڈیو، سیکورٹی پرنٹنگ پریس  کراچی کے رضوان احمد اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ایس ایم قادری شامل ہیں۔ کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصر الملک پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ کمیشن کی ترجیح انکوائری مقررہ مدت میں نمٹانا ہے اسے لیے بلا وجہ التوا کا شکار نہیں کیا جائے گا۔