Thursday, May 9, 2024

دھاندلی زدہ حکومت کو جانا پڑے گا ، بلاول بھٹو

دھاندلی زدہ حکومت کو جانا پڑے گا ، بلاول بھٹو
October 2, 2019

 میرپور (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا دھاندلی زدہ حکومت کو جانا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے میرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تمام اپوزیشن جماعتوں کا مقصد ایک لیکن حکمت عملی مختلف ہے۔ پیپلزپارٹی دھرنا سیاست کے خلاف ہے۔ انہوں نے مولانا کے دھرنے کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کا اعلان بھی کیا اور کہا مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات بھی کروں گا۔

 بلاول بھٹو زرداری مزید بولے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریرشاید اچھی تھی لیکن فوکس صرف کشمیر ہونا چاہیے تھا۔ مسئلہ کشمیر کا حل صرف رائے شماری ہے۔ ان کا کہنا تھا مصیبت کی گھڑی میں ہم میرپور کی عوام کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی آپ سب کو جلد صحت یاب کرے ۔

 بلاول بھٹو زرداری نے مریضوں سے گفتگو بھی کی۔ ایم ایس ڈاکٹر فاروق نور نے مریضوں کے علاج کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی۔

 قبل ازیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی تھی ۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ اور اپوزیشن جماعتوں کی گرفتاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔ شہبازشریف نے اپنی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پی پی رہنمائوں کا خیر مقدم کیا تھا ۔