Friday, April 26, 2024

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر دوسرا بریک ڈاؤن،50 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر دوسرا بریک ڈاؤن،50 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل
June 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر33 گھنٹے کے دوران دوسرا بریک ڈاؤن ہونے سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی  جس کے باعث کراچی کو 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی ، 15 جون کو بھی لائن پھٹنے سے 300 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا تھا ۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر صبح 4 بجکر 25 منٹ پر بریک ڈاؤن ہوا  ، 35 منٹ بعد بجلی بحال کردی گئی، لیکن 2 گھنٹے بعد اچانک دوبارہ بجلی بندش سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی  اور ایک وال بھی لیک ہوگیا جس سے 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہ ہوسکا ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق لائن کی مرمت کی جارہی ہے  ، دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی سمیت تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی جاری ہے، جبکہ گھارو، دھابیجی اور پپری سمیت بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں ۔