Saturday, April 27, 2024

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی
July 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے بہتر انچ لائن کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ شہرکے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ صبح سویرے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہو گئی جس کے باعث پریشربڑھنے سے ایک بار پھر بہتر انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہے۔ پائپ لائن پھٹنے سے ضلع شرقی، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر کے علاقے متاثر ہیں۔ پانی کو ترستے شہری کے الیکڑک اور واٹر بورڈ کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ پمپنگ اسٹیشن کی بجلی باربار کیوں منقطع ہوتی ہے اور بجلی منقطع ہونے سے پائپ لائن کیوں پھٹ جاتی ہے۔ دوسری جانب واٹر بورڈ کا عملہ پائپ لائن کی مرمت کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام شام تک مکمل ہو جائے گا۔