Sunday, May 19, 2024

دھابیجی اور گھاروپمپنگ اسٹیشن کی بجلی تا حال بحال نہ کی جاسکی

دھابیجی اور گھاروپمپنگ اسٹیشن کی بجلی تا حال بحال نہ کی جاسکی
October 16, 2017

کراچی (92 نیوز) دھابیجی اور گھاروپمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہیں کی جاسکی کراچی کے بیشتر علاقوں کو پانی بھی فراہم نہیں ہوسکا۔ ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک نے صبح چھ بجےسے شام چھ بجے تک شٹ ڈاون کی اجازت لی تھی۔
شہرکے اسی فیصد علاقوں کو پانی بھی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی نے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے لئے بارہ گھنٹے شٹ ڈان کی اجازت لی تھی۔
لیکن پندرہ گھنٹے بعد بھی دونوں پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہیں کی جاسکی۔ ایم ڈی واٹربورڈ کہتےہیں شٹ ڈاون کی وجہ سے شہرکے بیشترعلاقے پانی سے محروم ہیں۔
واٹربورڈ حکام کاکہناہےکہ بجلی بحال ہونے کے بعد بھی پمپس اسٹارٹ کرنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگے لگا۔ اس کے بعد ہی پانی کی فراہمی شروع ہوسکے گی۔