Tuesday, May 21, 2024

دگنی آمدنی کے لیے ٹوئٹر کا فلیٹ پر اشتہارات چلانے کا اعلان

دگنی آمدنی کے لیے ٹوئٹر کا فلیٹ پر اشتہارات چلانے کا اعلان
June 3, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دگنی آمدنی کے لیے فلیٹ پر اشتہارات چلانے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر کے مطابق ’غائب ہوجانے والی فیچر پوسٹس فلیٹس پر اشتہارات کی ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔‘

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’اس نے گذشتہ سال کی سطح سے 2023 تک سالانہ آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔‘

آمدنی کے ہدف کے حصول کے لیے ٹوئٹر، ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن پر اشتہارات چلانے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فلیٹ کے اشتہارات پہلے ٹوئٹر پر ہوں گے جو موبائل فونز کی سکرین پر ظاہر ہوں گے۔

ایڈورٹائزر عام طور پر فل سکرین اشتہار پسند کرتے ہیں کیوںکہ یہ صارف کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اس نئے اقدام کا مقصد بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور دیگر ایسے پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنا ہے، جہاں ایسے اشتہارات چلتے ہیں۔ ان پلیٹ فارمز پر سٹوریز 24 گھنٹوں میں غائب ہو جاتی ہیں اور اس سے آمدنی بھی حاصل ہوتی ہے۔

وہ برانڈز جو فلیٹ اشتہار چلاتے ہیں، وہ ایک ایسا فیچر بھی استعمال کرسکیں گے جو صارف کو کمپنی کی ویب سائٹ اور دیگر ویب سائٹس تک بھی رسائی فراہم کرسکیں گے۔