Friday, May 17, 2024

دکی،کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دو کان کن جاں بحق

دکی،کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دو کان کن جاں بحق
September 15, 2018
دکی ( 92 نیوز) بلوچستان میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 2کان کن جاں بحق جبکہ دو بے ہو ش ہو گئے ۔ رواں سال بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں ہونے والے واقعات میں 60افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ دکی کے کوئلہ کان میں کھدائی کے دوران زہریلی گیس بھرجانے سے دو کان کن جاں بحق  اور دو بے ہوش ہوگئے ۔کان کنوں کو  ریسکیوآپریشن کے بعد کان سے نکال کے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس پہلے بلوچستان کے علاقے مچھ،سنجیدی ،مارگٹ اور صوبے دیگر علاقوں میں بھی کوئلہ کانوں میں افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں رواں سال 62 کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں زیادتر کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔ محکمہ مائن اینڈ مینرل کے مطابق 2001 سے 2018 تک ایک ہزار سے زائد مزدور جاں بحق  ہو چکے ہیں ۔ دوسری جانب  مزدوروں کی اتنی بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں کے باوجود حکومت ان واقعات کی روک تھا م کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرسکی ۔