Thursday, April 25, 2024

دکی ، کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ،4افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی

دکی ، کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ،4افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی
January 2, 2019
دکی ( 92 نیوز) دکی میں چمالنگ کے علاقے چھ فٹی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے  دھماکے کے باعث کان میں کام کرنے والے دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق  جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ دکی کے علاقے چمالنگ میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکا ہوا ، دھماکے میں  کان میں کام کرنے والے 4 کان کن جاں بحق ہو گئے جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ، کان سے چاروں لاشیں اورزخمی  کو نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق کان کنوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ چیف مائنزانسپکٹر  کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث کان کا کافی حصہ بیٹھ گیا ہے جس کو صاف کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ، کان میں کام کرنے والے کان کنوں کا کہنا ہے کہ مائن میں 60 ہزار لیبر کام کر رہی ہےمگر یہاں اسپتال سمیت دیگر سہولیات نا ہونے کی وجہ سے کسی بھی حادثے کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دکی کے علاقے چمالنگ میں پندرہ دنوں میں یہ چوتھاواقع ہے جس میں 10مزدور جاں بحق  جبکہ 9 مزدور زخمی ہوئے ہیں ۔