Wednesday, April 24, 2024

دکانداروں کیلئے بری خبر،ایف بی آر نے اگلے بجٹ میں دکانداروں اور پرچون فروشوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیا

دکانداروں کیلئے بری خبر،ایف بی آر نے اگلے بجٹ میں دکانداروں اور پرچون فروشوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیا
May 29, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) دکانداروں کے لئے بری خبرایف بی آر نے اگلے بجٹ میں دکانداروں اور پرچون فروشوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز پرغور شروع کردیا، جتنی بڑی دکان اتنا زیادہ ٹیکس دینا ہوگا، نیشنل ٹیکس نمبر بھی دکان پرآویزاں کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اگلے بجٹ میں حکومتی آمدن بڑھانے کے لیے ملک بھر کے دکانداروں اور پرچون فروشوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی دکاندار اپنی سیلز اور انکم پرپورا ٹیکس ادا نہیں کرتا، جس کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ دکانداروں پر فکسڈ ٹٰیکس لگایا جائے  اور جتنی بڑی دکان ہوگی اتنا زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا، جسے دکانداروں نے مسترد کردیا ہے۔ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ وہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں، مگر ہربجٹ میں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔