Friday, April 19, 2024

دپیکا پیڈوکون اور کترینہ کیف کے تعلقات ہموار ہوگئے

دپیکا پیڈوکون اور کترینہ کیف  کے تعلقات ہموار ہوگئے
December 15, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی وود کی اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے درمیان  رنبیر کپور کو لے کر چلنے والی جنگ ختم ہو گئی ۔ دپیکاپڈوکون نے کترینہ کیف سے تعلقات بہتر ہونے کی تصدیق کر دی ۔ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں  کہا کہ میں نے کترینہ کے ساتھ امن قائم کرلیاہے، بطور آرٹسٹ اور بطور انسان میرے دل میں کترینہ کے لیے بہت عزت ہے۔ کترینہ  میری اور رنویر کی شادی کے استقبالئے میں آئیں اس بات کی بہت خوشی ہے ۔ اس سے قبل کترینہ  نے بھی  دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے استقبالیے میں شرکت کے بعد اظہار خیال میں کہا کہ  تقریب میں بہت اچھا وقت گزارا اور وہ سب سے آخر میں تقریب سے روانہ ہوئی تھیں۔