Saturday, May 11, 2024

دوہزار سترہ کے پہلے روز کو لاہوریوں نے یادگار بنادیا

دوہزار سترہ کے پہلے روز کو لاہوریوں نے یادگار بنادیا
January 1, 2017

 لاہور(92نیوز)دو ہزار سترہ کے پہلے روز کو لاہوریوں نے یادگار بنا دیا سورج طلوع ہوتے ہیں تفریحی مقامات کا رخ کیا اور خوب مستی کی۔

تفصیلات کےمطابق پوری دنیا کی طرح لاہوریوں نے بھی کیا نئے سال کا والہانہ استقبال رات کو ہوا ہلہ گلہ تو صبح 2017کا سورج طلوع ہوتے ہیں مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ اہلخانہ کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچے شہری انتہائی خوش تھے۔

نئے سال کا پہلا روز اور اوپر سے چھٹی  ہر کوئی مزے کرتا رہا بچوں کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔

لاہوریوں نے جہاں سارا دن موج مستی کی وہیں ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا ئیں بھی کیں۔