Saturday, May 11, 2024

دوہزار سترہ پاکستان کیلئے خوشیاں لےکر آئے گا  : فنکاروں کا ردعمل

دوہزار سترہ پاکستان کیلئے خوشیاں لےکر آئے گا  : فنکاروں کا ردعمل
January 1, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور میں نئے سال کی خوشی میں فنکاروں نے کیک کاٹا اور اور اس امید کا اظہار کیا کہ دو ہزار سترہ پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آئے گا ۔

تفصیلات کےمطابق نئے سال کی آمد آمد ہے زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح شوبز کے حلقوں میں بھی نیا سال جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ اے لاہور میں نئے سال کی آمد پر ایک تقریب سجائی گئی جس میں اداکارہ نور، گلوکار و اداکار ولی حامد، گلوکار وارث بیگ، اداکارہ ماہ نور سمیت فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر نئے سال کیلئے تیار کروایا گیا اسپیشل کیک فنکاروں نے مل کر کاٹا اور ایک دوسرے کو کھلایا جبکہ بلند آواز میں نئے سال کو خوش آمدید بھی کہا۔ فنکاروں نے امید کا اظہار کیا کہ نیا سال پاکستان کے لیے امن وامان، ترقی اور کامیابیوں کا سال ہو گا۔ سال نو کی آمد پر سجائی گئی اس رنگارنگ تقریب میں ہر چہرہ خوشی سے کھلا کھلا دکھائی دے رہا تھا۔