Sunday, September 8, 2024

دوہزار تیرہ میں آئی ایس آئی کے سربراہ سے رابطے کیلئے  ایم کیو ایم کے قائد نے ایک شخص کو رقم دی : مصطفیٰ کمال

دوہزار تیرہ میں آئی ایس آئی کے سربراہ سے رابطے کیلئے  ایم کیو ایم کے قائد نے ایک شخص کو رقم دی : مصطفیٰ کمال
March 25, 2016
حیدرآباد(92نیوز) مصطفی کمال نے حیدر آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح کردیا کہتے ہیں  دوہزار تیرہ میں آئی ایس  آئی کے سابق سربراہ سے  رابطے کے لئے ایم کیو ایم کے قائد نے ایک شخص کو رقم  دی آدھا  سچ بول رہا  ہوں باقی متحدہ کے ردعمل  سے مشروط ہے  انہوں نے  چھ مہینے میں  تبدیلی  کا وعدہ  بھی کردیا۔ تفصیلات کےمطابق  پاک سرزمین  پارٹی کے روح رواں مصطفیٰ کمال  پاک سرزمین کے دورے پر نکل  پڑے۔ مصطفی کمال دو روزہ دورےپر سندھ کے دوسرے  بڑے شہر حیدر آباد  پہنچے تو  کارکنوں  نے ان کا شاندار استقبال کیا اور روایتی  اجرک  پیش کی۔ مصطفی کمال  نے کارکنوں کے  ہجوم میں  لطیف آباد  میں پاک سرزمین  پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع  پر خطاب میں  انہوں نے کہا کہ   وہ  را کے ایجنٹ  ہیں نہ ان لوگوں کے  پیروکار جنہوں  نے معصوموں کو  ٹارگٹ کلر بنایا۔ مصطفی کمال نے  ایم کیو ایم قائد  کی جانب سے  سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے گفتگو کرانے کے لئے ایک شخص کورقم  دینے  کا راز بھی افشا کیا ۔ کارکنوں سے خطاب کے  بعد  مصطفیٰ کمال  نے  مختلف  شہروں سےآئے وفودسےملاقات کی اس موقع پرانیس قائم خانی   رضا ہارون  ، انیس احمد  ایڈووکیٹ اور وسیم  آفتاب بھی موجود  تھےحیدر آباد میں پاک سرزمین پارٹی کی رکنیت سازی کیلئے مہم  بھی چلائی گئی اور شہریوں  کی بڑی تعداد نے ممبر شپ فارم حاصل کئے۔