Thursday, March 28, 2024

دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پی ایس پی بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی : مصطفیٰ کمال

دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پی ایس پی بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی : مصطفیٰ کمال
May 30, 2016
کوئٹہ(92 نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں اُن کی جماعت پاکستان کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی  ایم کیو ایم کی دیوار سے اینٹیں گرتی جارہی ہیں دوسری طرف کراچی میں پاک سر زمین پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک اور دھچکا دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق پاک سر زمین پارٹی ایک بار پھر ایکشن میں  آ گئی کوئٹہ میں ن لیگ بلوچستان یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر اصغر خلجی کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پاک سرزمین پارٹی ملک کی بڑی سیاسی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور انیس قائم خانی نے ایم کیو ایم کو تب چھوڑا جب  وہ اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے ایم کیو ایم کی دیوار سے اینٹیں گرتی جارہی ہیں۔ دوسری طرف کراچی میں بھی پاک سرزمین پارٹی اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ایم پی ایز کے بعد  اب باری بلدیاتی نمائندگان کی ہےکورنگی ضلع سے ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندگان نے متحدہ کو خیرآباد کہہ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، اُدھر ترجمان پاک سر زمین پارٹی کے مطابق ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندگان کے علاوہ لانڈھی اور کورنگی کے سو سے زائد کارکنوں نے بھی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔