Thursday, May 9, 2024

دوہزار 126 خواتین کا تلواروں کیساتھ ڈانس ، ورلڈ ریکارڈ بنادیا

دوہزار 126 خواتین کا تلواروں کیساتھ ڈانس ، ورلڈ ریکارڈ بنادیا
January 30, 2020
نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں دوہزار 126  خواتین نے پانچ منٹ تک تلواروں کے ساتھ ڈانس کر کے نیا گینز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ،  رنگین ملبوسات پہنے خواتین نے نہایت مہارت سے ’تلوار راس‘ نامی ڈانس میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کا انعقاد راج کوٹ کے سابق شاہی خاندان کی جانب سے کیا گیا تھا۔  ’تلوار راس‘ کا تعلق مغل بادشاہوں کے دور سے ہے، جب راجپوت خواتین، مردوں کی جنگوں سے واپسی کی خوشی میں ناچتی تھیں۔