Monday, May 6, 2024

دونوں ملکوں  میں امن کو ڈی ریل کرنیوالے بیٹھے ہیں : عمران خان

دونوں ملکوں  میں امن کو ڈی ریل کرنیوالے بیٹھے ہیں : عمران خان
December 12, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھارت کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کو ڈی ریل کرنے والے دونوں ملکوں میں بیٹھے ہیں ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ جنگ چاہیے یا امن۔ تفصیلات کےمطابق بھارت سے وطن واپس پہنچنے کے بعد عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر ،اقلیتوں کے مسائل سمیت تمام حل طلب امور پر کھل کر بات کی ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں غربت ختم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں میں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے تو غربت ختم کی جا سکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں میں امن عمل کو ڈی ریل کرنے والے بیٹھے ہیں۔ برصغیرمیں آگے بڑھنے کے لیے جو بھی رکاوٹیں ہوں انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایک سو بیس کروڑ کی آبادی ہے اس کے ساتھ تجارت سے پاکستان اور بھارت دونوں غربت ختم کر سکتے ہیں چین اور یورپ نے بھی غربت ختم کرنے کے لیے تجارت کا راستہ اپنایا عمران خان نے کہا کہ جمہوریت شفافیت اور احتساب کا نام ہے تاہم یہاں پر اگر کسی کرپٹ پر ہاتھ ڈالا جائے تو تمام کرپٹ لوگ اس کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں ایسے لگتا ہے جیسے یہاں پر کرپشن کی یونین بنی ہوئی ہے۔ عمران خان نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مافیا قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کے لیے انہیں جان بوجھ کر خسارے میں ڈال رہاہے تحریک انصاف نجکاری کے خلاف ملازمین کے ساتھ ہے۔