Tuesday, May 7, 2024

دولت کے نشے میں چور نوجوان نے طالبعلم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

دولت کے نشے میں چور نوجوان نے طالبعلم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
April 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بگڑے امیر زادوں نے خوف اور دہشت کی فضا قائم کرنے کے لیے طالب علم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔ کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیرزادوں نے خوف کی فضاء قائم کردی ۔ دولت اور طاقت کے نشے میں چور نوجوان نے مسلح گارڈز اور دوستوں کے ساتھ ملکرطالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کو دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد میں ملوث تمام افراد کی شناخت واضح ہے۔ امیرزادے کے گارڈز نے علاقے میں موجود محافظوں پر بھی اسلحہ تانا۔ اغوا کی کوشش ناکام ہونے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ نوجوان کے بیان کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔