Saturday, April 20, 2024

دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ لندن روانہ

دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ لندن روانہ
July 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہو گئے  ، روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی دعوت مجھے برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے دی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، دیگرممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کا موقع میسر آئے گا، 2018 میں طے کئے گئے اہداف پرپیشرفت بارے مفصل رپورٹ پیش کرونگا۔