Tuesday, April 23, 2024

دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کیلئے پر وقار تقریب،رکن ممالک کو 53توپوں کی سلامی

دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کیلئے پر وقار تقریب،رکن ممالک کو 53توپوں کی سلامی
April 19, 2018
لندن ( 92 نیوز ) لندن میں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن ممالک کو 53 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ جبکہ گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔ لندن کے بکھنگم پیلس میں دولتِ مشترکہ سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم اور ہیری نے تقریب میں شرکت کی۔ مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہنے کیلئے برطانوی وزیراعظم ٹریزامے بھی موجود تھیں ،تقریب کا آغاز برطانیہ کے قومی ترانے سے کیا گیا۔ لندن کے گرین پارک میں شاہی فوج کے 100 اہلکاروں نے رکن ممالک کے پرچم اٹھا کر پریڈ کی ، اس موقع پر آرٹلری کی جانب سے 53 توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔ اس موقع پر میوزک پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،  5 گلوکاروں نے معروف برطانوی سنگر نتاشا بیڈنگ فیلڈ کا گانا اَن ریٹن پیش کیا ۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعظم ٹریزا مے نے فرداً فرداً تمام سربراہان کو خوش آمدید کہا ۔