Friday, April 19, 2024

دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے قبضے سے عراقی فورسز نے آئل ریفائنری والے شہر بیجی کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا

دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے قبضے سے عراقی فورسز نے آئل ریفائنری والے شہر بیجی کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا
June 10, 2015
بیجی (ویب ڈیسک) عراقی سیکورٹی فورسز نے سب سے زیادہ آئل ریفائنری والے شہر بیجی کو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے چھڑا کر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ عراق کے عسکری ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے امریکا کے تعاون سے سب سے زیادہ آئل ریفائنری والے شہر بیجی کے زیادہ تر حصوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے جہاں گزشتہ کئی ماہ سے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس کے دستوں اور ہاشد الشابی کے رضاکاروں نے گورنر آفس کی عمارت اور ایک بڑی مسجد کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے اور شہر کی مکمل آزادی تک دستوں کی پیش قدمی جاری رہے گی۔ بریگیڈیئر سعدی کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے باغی بم حملوں اور اسنائپر گنوں کے ذریعے عراقی فورسز کی پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔