Friday, April 19, 2024

دوشنبے میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

دوشنبے میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
April 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے، دوشنبے سے پرواز واپس اسلام آباد پہنچ گئی۔ دوشنبے سے پی آئی اے کی پرواز 148 پاکستانیوں کر لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کی امیگریشن، اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مسافروں کو اسکریننگ کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلوں میں قرنطینہ  کیلئے بھجوایا جائے گا۔ پی آئی اے کا ایک اور خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے رات کو بغداد کیلئے اڑان بھرے گا۔ عراق میں پھنسے 161 پاکستانی خصوصی پرواز پی کے 9814 کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ وزیراعظم اور قومی کورڈینیشن کمیٹی لمحہ بہ لمحہ معلامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام مسافروں نے ایک وڈیو پیغام میں حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔ وطن واپس آنے پر تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور نتیجہ آنے تک سب کو 24 گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹل میں قر نطینہ میں بھیجا جائے گا۔ اس حوالے سے سی ای او ارشد ملک نے خصوصی پیغام دیا ہے کہ پی آئی اے ہر قومی خدمت میں ایک قدم آگے کھڑی ہوتی ہے۔ جب بھی ملک کو ضرورت پڑی پی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا فضائی عملہ خطرات کے باوجود بیرون ملک بے یارومددگار ہم وطنوں کو واپس لانے کیلئے مستعد اور سرگرم ہے۔