Thursday, April 25, 2024

دوشنبہ: چین، روس اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر غور

دوشنبہ: چین، روس اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر غور
September 16, 2021 ویب ڈیسک

دوشنبہ (92 نیوز) دوشنبے میں چین روس پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی، ایران کے نائب وزیر خارجہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ 

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، خطے کے امن و استحکام پر بات چیت ہوئی۔ شرکا نے افغانستان کے پیچیدہ مسائل اور خطے میں مہاجرین کی یلغار کے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔

چاروں ممالک کے وزراء نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا ارادہ اور قومی مفاہمت کی حامل حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں وزرائے خارجہ نے اہم عالمی اور علاقائی اُمور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان میں استحکام ناگزیر ہے۔ کہا کہ عالمی برادری نازک مرحلے پر افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا پاکستان، روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پاکستان، ماسکو میں، بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت و سرمایہ کاری کے جلد اجلاس کے انعقاد کا متمنی ہے۔ سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہیں۔