Sunday, May 12, 2024

دوسرےاداروں کی طرح اعلیٰ عدلیہ کوبھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے : خواجہ آصف

دوسرےاداروں کی طرح اعلیٰ عدلیہ کوبھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے : خواجہ آصف
January 1, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوسرے اداروں کی طرح اب ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر ہونے والی تنقید کے بعد خواجہ آصف بھی میدان میں آگئے ہیں ۔ اپنےردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دوسرے اداروں کی طرح اعلیٰ عدلیہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سینئرترین جج کا چیف جسٹس بننا آئین کے مطابق ہے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی میں وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپرحالیہ مہم کامقصدکچھ اداروں کی ساکھ کونقصان پہنچاناہے بلاشبہ جسٹس ثاقب نثارسیکرٹری قانون رہےہیں اورانکی  بطورسیکرٹری قانون تعیناتی3وجوہات کی بناپرکی گئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ  ثاقب نثارکی لاہورہائیکورٹ میں بطورجج تعیناتی چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سفارش پرہوئی جبکہ چیف جسٹس افتخارچودھری کی ایڈوائس پرسپریم کورٹ تعینات کیاگیا تھا ۔