Friday, May 17, 2024

دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان نے نارتھ ہمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان نے نارتھ ہمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
April 30, 2019
 لندن (92 نیوز) دوسرے پریکٹس میچ میں بھی پاکستان نے نارتھ ہمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم کل لیسسٹر شائر کیخلاف آخری پریکٹس میچ کھیلے گی۔ گوروں کے دیس میں قومی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم کا متاثر کن آغاز ہوا ہے۔ مسلسل دو پریکٹس میچ جیت کر مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ دوسرے پریکٹس میچ میں سرفراز الیون نے نارتھ ہمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 274 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ امام الحق نے 71 اور بابراعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے ہماری بیٹنگ اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ انگلش کنڈیشنز میں پریکٹس کرنے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ قومی ٹیم کل لیسسٹر شائر کیخلاف ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحدانٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔