Saturday, May 18, 2024

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز یونس خان اور اظہرعلی کی شاندار سنچریاں ،پاکستان نے3وکٹوں پر 323رنز بنالئے

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز یونس خان اور اظہرعلی کی شاندار سنچریاں ،پاکستان نے3وکٹوں پر 323رنز بنالئے
May 6, 2015
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)یونس خان اور اظہر علی نے میر پور ٹیسٹ کے پہلے روز شاندار سنچریاں  بنا ڈالیں گرین شرٹس نے تین وکٹوں کے نقصان پر بنگال ٹائیگرز کے خلاف تین سو تئیس رنز کی برتری حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شیربنگلا اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور سمیع اسلم اوپننگ کے لئے پہنچےحفیظ آٹھ رنز بنا کر محمد شاہد کا شکار ہوئے، ان کا کیچ وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے لیا، سمیع اسلم انیس رنز بنا کر تیج الاسلام کا شکار بنے۔ ان کے بعد یونس خان اور اظہر علی کا راج شروع ہوا، یونس خان نے کیریئر کی انتیسویں سنچری بنا کر سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کیا۔ اظہر علی نے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی۔ دن کے اختتام پر گرین شرٹس کا سکور تین سو تئیس تک پہنچ گیا جبکہ ان کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ واضح رہے کہ میر پور ٹیسٹ کے پہلے روز دو متنازع فیصلے بھی دیکھنے میں آئے اوپنر محمد حفیظ اور  سنچری میکر یونس خان دونوں ہی نو بال پر آؤٹ ہوئے۔