Tuesday, May 7, 2024

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
July 16, 2018
ہرارے ( 92 نیوز)زمبابوے میں جاری پاکستان بمقابلہ  زمبابوے ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے  49.2 اوورز میں 194 رن بناکر آؤٹ ہو گئی ، کپتان مسکڈزا 59 اور پیٹرمور 50رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پاکستان نے 195 رنز کا ہدف 36 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، پاکستان کی جانب سے امام الحق 44رنز بنا کر رن آؤٹ رہے ۔ فخر زمان نے 129 گیندوں پر 117 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا ، ان کی اننگ 16چوکوں سے مزین تھی۔ بابر اعظم نے 36 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز بنائے ۔پاکستان کو  سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے ۔